ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہندوستان اور اسرائیل نے بنایا میزائل دفاعی سسٹم

ہندوستان اور اسرائیل نے بنایا میزائل دفاعی سسٹم

Wed, 06 Jan 2021 19:07:53  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،06/جنوری (آئی این ایس انڈیا)دفاعی شعبے میں ہندوستان کے نام سے ایک اور کامیابی کا اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ میڈیم رینج ایئر میزائل دفاعی نظام کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔

یہ میڈیم رینج میزائل (ایم آر ایس اے ایم)میڈیم رینج سرفیسٹ ٹو ایئر میزائل) دفاعی نظام دونوں ممالک کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ یہ تجربہ گذشتہ ہفتے کیا گیا ہے، منگل کے روز  اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے ذریعہ معلومات شیئر کی گئیں۔

دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات بہت مضبوط رہے ہیں، لہٰذا دفاعی میدان میں ہندوستان اور اسرائیل کی یہ نئی کامیابی دونوں ممالک کو تقویت بخشے گی اور دشمن کے فضائی حملوں سے بھی تحفظ فراہم کرے گی۔ یہ میزائل نظام کئی طریقوں سے خاص ہے۔ ایم آر ایس اے ایم کو اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) اور ہندوستان کی دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم یعنی ڈی آر ڈی او نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

دونوں اداروں کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر دفاعی کمپنیاں بھی اس منصوبے کا حصہ رہی ہیں۔ ایم آر ایس اے ایم ایک ایڈوانس ایئر اینڈ میزائل ڈفینس سسٹم ہے۔ یہ ایک درمیانہ درجے کا میزائل ہے جو زمین سے آسمان تک حملہ کرتا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ 50 سے 70 کلومیٹر کی دوری میں اس میزائل کے ذریعے دشمن کے ہوائی جہاز کو گرایا جاسکتا ہے۔ یہ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ہندوستانی فوج کے تین بڑے یعنی آرمی، ایئر فورس اور نیوی میں استعمال ہونا ہے۔ اسرائیلی دفاعی دستے بھی اس کا استعمال کریں گے۔یہ نظام بہت جدید ہے۔ اس میں جدید قسم کے راڈار کا استعمال کیا گیا ہے، اس کے اندر کمانڈ کنٹرول کے ساتھ موبائل لانچر اور ایڈوانس انٹرسیپٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ یہ معلومات آئی اے آئی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بھی دی گئی ہیں۔

ایم آر ایس اے ایم کے ٹیسٹ کے دوران اسرائیلی دفاعی ماہرین اور ہندوستانی سائنس دان بھی موجود تھے اور وہ اس کے گواہ بن گئے۔ اسرائیلی فوج کو ایم آر ایس اے ایم کے کامیاب ٹیسٹ پر فخر ہے اور وہ اس منصوبے کو ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت اہم تسلیم کررہی ہے۔


Share: